تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:44

کراچی آپریشن کافیصلہ حکومت کرے گی،گیلانی

جنگ نیوز -


کراچی . . .. . وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کا میاں صاحب یا کسی اور کا مطالبہ اخباری بیانات تک ہے، آپریشن کا فیصلہ صوبائی اور مرکزی حکومت مل کر کرے گی۔ نواب شاہ ائیرپورٹ کے قریب بارش سے متاثرہ افراد کے کیمپ کے دورے پر متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سندھ میں بارشوں سے متاثر ہونے والوں کی آبادکاری تک حکومت انھیں خوراک اور دیگر سہولتیں فراہم کرے گی۔ وزیراعظم گیلانی کاکہناتھا کہ مشکل کی گھڑی میں متاثرین کو مصیبت میں چھوڑ کر امریکا نہیں جاسکتا۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کا فیصلہ حکومت کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.