18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:55
کراچی :رہائشی اور تجارتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ
جنگ نیوز -
کراچی :رہائشی اور تجارتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ
کراچی…کے ای ایس سی ترجمان کا کہنا ہے کہ گیس کی کمی کے باعث رہائشی اور تجارتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 6 گھنٹے کر دیا گیا ہے ترجمان کے ای ایس سی کا کہنا ہے کہ صنعتی علاقے فی الحال لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں،ترجمان کے مطابق گیس کی کمی جاری رہی تو اگلے ہفتے سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ سکتا ہے۔ترجمان نے وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین سے اپیل کی ہے کہ شہر میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔دوسری جانب بجلی کی بندش کے خلاف غریب آباد اور محمود آباد میں شہریوں نے احتجاج کیا اور لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کا مطالبہ کیا۔