تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:18

کراچی: کٹی پہاڑی کے علاقے سے 3 افراد کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی: کٹی پہاڑی کے علاقے سے 3 افراد کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی…کراچی میں اسپیشل انوسٹیگیشن یونٹ نے کٹی پہاڑی کے علاقے میں مقابلے کے بعد تین افراد کو اغوائکر کے قتل کرنے والے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم کی نشاندہی پر دفنائی گئی لاش بھی بر آمد کر لی گئی۔ اسپیشل انوسٹیگیشن یونٹ کے ایس ایس پی راجہ عمر خطاب کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت نور الدین کے نام سے ہوئی ہے اور اس کی نشاندہی پر داتا نگر اورنگی ٹاوٴن کے پاس دفنائی گئی لاش بر آمد کر لی گئی ہے۔ ملزم کی نشاندہی پر اورنگی ٹاوٴن شاہ فیصل محلہ بلوچ گوٹھ سے ٹارچر سیل بھی بر آمد کیا گیا ہے جو مکان کے بیس منٹ میں بنایا گیا تھا۔ ملزم کے قبضے سے دو پستول اور گوشت کاٹنے والا بغدا بھی بر آمد ہوا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.