18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:18
ایبٹ آباد آپریشن کے بعد جنرل کیانی اور مولن کی پہلی ملاقات
جنگ نیوز -
سویلے ... اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں ہلاکت کے بعد آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور امریکی فوج کے سربراہ مائیک مولن کے درمیان پہلی بار ون آن ون ملاقات ہوئی۔ملاقات میں فوجی تعاون جاری رکھنے اور تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر اتفاق کیا گیا ہے۔یہ ملاقات اسپین میں نیٹو کانفرنس سے ہٹ کر ہوئی۔امریکی فوج کے سربراہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مائیک مولن کے ترجمان کیپٹن جان کربی کے مطابق ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی ، جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ملکوں کیدرمیان تعلقات خطے کے مفاد میں ہیں ، اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران پاک امریکا تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے دونوں جانب سے کئی اہم اقدامات کیے گئے ۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ فوجی تعاون جاری رکھنے پر بھی تفصیلی بات ہوئی جبکہ اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جائیں گے۔