تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:18

اوباماکاایک ملین ڈالر سے زیادہ کمانے والوں پر نیا ٹیکس لگانے کا فیصلہ

جنگ نیوز -


واشنگٹن ... امریکا کے صدر باراک اوبامہ نے بڑھتے ہوئے بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لئے ایک ملین ڈالر سالانہ سے زیادہ کمانے والوں پر نیا ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے،امریکی بجٹ کو تین ٹریلین سے زائد کے خسارے کا سامنا ہے جسے کم کرنے کے لئے صدر اوبامہ نے دس لاکھ ڈالر سالانہ سے زیادہ کمانے والوں پر نے نیاٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے،یہ انکشاف وائٹ ہاوٴس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ٹوئیٹر پر کیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ اس ٹیکس کے لئے سفارشات کانگریس کی خصوصی کمیٹی کو بھیج دی گئی ہیں،تاکہ اسے آئندہ سال ہونے والے الیکشن سے پہلے نافذ کیا جاسکے،دوسری طرف اوبامہ مخالف ری پبلکن جماعت کا کہنا ہے کہ نئے ٹیکس سے چھوٹے تاجرمتاثر ہوں گے اوربیروزگاری بھی بڑھے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.