18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:7
باڑہ میں شدت پسندوں کا امن لشکر پر حملہ،5رضاکار جاں بحق
جنگ نیوز -
خیبر ایجنسی…خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں امن لشکر اور خاصہ دار فورس کے مشترکہ چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کردیا،حملے میں پانچ رضا کار جاں بحق ہوگئے،جب کہ جوابی کارروائی میں 10شدت پسند بھی مارے گئے۔خاصہ دار فورسز ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقہ اکاخیل میں رات گئے خاصہ دار فورس اور امن کمیٹی کی مشترکہ چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کیا۔حملے میں ایک خاصہ دار اہلکار اور 4رضا کار جاں بحق ہوئے جبکہخاصہ دار فورسز کی جوابی کارروائی میں 10شدت پسند مارے گئے۔ فورسز کی کارروائی کے بعد شدت پسندوں کے باقی ساتھی فرار ہوگئے،علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہے۔