تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:18

پنجاب خیبر پختون خوا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

جنگ نیوز -


اسلام آباد…آئندہ 24 گھنٹوں میں بالائی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کاشت کے زیادہ تر علاقوں میں آئندہ چند روز تک موسم خشک رہے گا۔جبکہگزشتہ 24 گھنٹوں میں مشرقی سندھ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔دریں اثناء ہفتے کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ڈی آئی خان میں 37 سینٹی گریڈ اسلام آباد ،لاہور،،مظفرآباد اور کراچی میں درجہ حرارت 33سینٹی گریڈملتان اور پشاور میں 34کوئٹہ میں 30اور مری میں 23سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.