تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:18

کراچی:لیاری اور سمن آباد سے مبینہ ڈکیت اور بھتہ خور گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس نے مقابلے کے بعد ڈکیتی کی واردتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا،جبکہ سمن آباد پولیس کے مطابق پولیس نے بھتہ مافیاء کے کارندے کو گرفتار کرلیا ہے،گرفتار ملزم کی شناخت سہیل عرف چریا کے نام سے ہوئی ہے،جس کے قبضے سے ایک لاکھ روپے سے زائد کی بھتے میں وصول کی گئی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے میں مرزا آدم خان روڈ پر اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان اورپولیس کے درمیان مقابلہ ہوا،،جس کے نتیجے میں دو مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،،پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد واردتوں میں ملوث تھے۔جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.