تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:33

گزری اور کورنگی میں رینجرز کا آپریشن جاری،15افراد زیرحراست

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی میں گزری اور ضیاء کالونی کے علاقوں میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کیا ہے۔رینجرز ذرائع کے مطابق ڈیفنس کے علاقے گذری پی اینڈ ٹی کالونی میں آپریشن کے دوران پندرہ سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران رینجرز نے چھوٹے اور بڑے ہتھیار برآمد کئے ہیں۔ رینجرز ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران مختلف جرائم پیشہ عناصر کی پناہ گاہوں پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کورنگی کے علاقے ضیاء کالونی میں بھی رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔آپریشن کے دوران اٹھ سے زائد افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔آپریشن کے موقعے پر علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے اور کسی بھی شخص کو علاقے میں آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.