18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:44
مصرمیں تین دہائیوں بعد عام انتخابات 21نومبرکومنعقد کئے جائیں گے
جنگ نیوز -
قاہرہ…جنگ نیوز…مصر میں حسنی مبارک کے اقتدار کے خاتمے کے بعد تین دہائیوں میں پہلی بار 21نومبر کو عام انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔اتوار کو عرب ٹی وی کے مطابق مصر کے الیکشن کمیشن کے سربراہ عبد المعیز ابراہیم نے بتایا کہ ملک کے ایوان زیریں کیلئے انتخابات تین مرحلوں میں منعقد کئے جائیں گے، جن میں سے پہلا مرحلہ 21نومبر سے شروع ہو کر 3 جنوری کو ختم ہو گا۔ واضح رہے کہ حسنی مبارک کے دور اقتدار کے خاتمہ کے بعد ملک کی برسر اقتدار فوجی کونسل پر عوام کی جانب سے انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کے لیے سخت دباؤ تھا۔