18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:44
یونان میں مالیاتی بحران، وزیراعظم نے اپنا دورہ امریکا منسوخ کردیا
جنگ نیوز -
ایتھنز…جنگ نیوز…یونان کے وزیر اعظم جارج پاپاندریو نے ملک میں جاری بحران کے پیش نظر اپنا امریکا کا دورہ منسوخ کر دیا جبکہ وزیر خزانہ ایونجیلوس نے کہا کہ ملک کے دیوالیہ ہونے کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں، یونان کی حزب اختلاف نے ملک کو اقتصادی بحران سے نکالنے کے لیے قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اتوار کو غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونان میں سیاسی بحران کے سیاست پر اثرات نمایاں ہوگئے اور وزیر اعظم جارج پاپاندریو نے ملک میں جاری بحران کے پیش نظر اپنا امریکا کا دورہ منسوخ کر دیا جبکہ وزیر خزانہ ایونجیلوس نے ان اطلاعات کی تردیدکی ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے ۔ ادھر یونان کی اپوزیشن جماعتوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے ملک میں قبل ازوقت انتخابات کرائے جائیں اور موجودہ حکومت اقتدار چھوڑ دے۔