تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:44

یمن میں سیاسی بحران کے حل کے فارمولے پر اتفاق

جنگ نیوز -
صنعا…جنگ نیوز…یمن کے نائب صدر منصور ہادی خلیج تعاون کونسل کے پیش کردہ منصوبے کے تحت ایک ہفتے کے اندر انتقال اقتدار کے ایک منصوبے پر دستخط کرینگے،یمنی صدر عبداللہ صالح نے نائب صدر کو انتقال اقتدار کے منصوبے پر دستخط کرنیکا اختیار دیدیا۔اتوار کو عرب ٹی وی کے مطابق یمن میں جاری بحران کے حل کی کوششوں پر اتفاق طے پاگیا ہے اور یمنی صدر عبداللہ صالح نے نائب صدر کو انتقال اقتدار کے منصوبے پر دستخط کرنیکا اختیار دیدیاہے جس کے بعد یمن کے نائب صدر منصور ہادی خلیج تعاون کونسل کے پیش کردہ منصوبے کے تحت ایک ہفتے کے اندر انتقال اقتدار کے ایک منصوبے پر دستخط کرینگے۔واضح رہے کہ صدر علی عبد اللہ صالح ایک حملے میں زخمی ہونے کے بعد علاج کیلئے سعودی عرب منتقل ہو گئے تھے جبکہ تین ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود وہ سعودی عرب ہی میں مقیم ہیں۔ انہیں جنوری سے عوامی مظاہروں کا سامنا تھا، جن میں ان سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.