18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:44
پشاور میں چوبیس گھنٹوں کے اندر پانچ افراد قتل، تاجر اغواء
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک خاتون سمیت پانچ افراد قتل جبکہ ایک تاجر کو اغواء کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں کامران نامی نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ جبکہ سفید سنگ میں بھی نوجون گولی کا نشانہ بنا۔ پہاڑی پورہ کے علاقے میں گل غفور اور اڑمر میں ابوبکر نامی شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ متھرا کے علاقے میں ایک خاتون کو فائرنگ سے ہلاک کردیا گیا۔ جبکہ فقیر آباد کے علاقے سے حاجی حنیف نامی تاجر کو مسلح افراد نے اغواء کرلیا۔