18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:44
چین میں آج جاپانی حملے کیخلاف 80سال مکمل ہونے کا دن منایا جارہا ہے
جنگ نیوز -
بیجنگ…چین میں آج جاپانی حملے کے خلاف دفاع کے 80 سال مکمل ہونے کی یاد میں دن منایا جا رہا ہے۔شمال مشرقی چین میں سرکاری حکام اور مقامی باشندوں نے جاپانی حملے کے 18ستمبر کے واقعے کی یاد میں دن کا آغاز میموریل میوزیم کے سامنے بیل اور سائرن بجا کر کیا۔اس موقع پرچین کے تین شمال مشرقی صوبوں Liaoning، جلن اور Heilongjiang کی صوبائی حکومتوں کی طرف سے مشترکہ طور پر تقریب منعقد کی گئی اور جاپانی جارحیت کے خلاف جنگ میں چین کی کامیابی کی 66th سالگرہ منائی گئی۔اس سلسلے میں آج پورے چین میں اسکولوں میں مختلف پروگرامز بھی پیش کئے جائیں گے۔18ستمبر، 1931 کو، جاپانی افواج نے چینی فوج کی بیرکوں پر حملہ کیا،اور قبضہ کر لیا جو 14 سال تک جاری رہا تھا۔