تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:44

علی ظفر نے کترینہ کیف کو بہن بنالیا

جنگ نیوز -


ممبئی…پاکستانی پاپ سنگر علی ظفر اور بالی و وڈ کی ہاٹ کیک کترینہ کیف میں دوستی نے یو ٹرن لے لیا ہے،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چھنوبوائے نے کیٹ کو چھوٹی بہن بنالیا ہے۔بالی و وڈ کی نئی فلم میرے برادر کی دلہن نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں اڑتیس کروڑ روپے کمالئے ہیں،اس کے دو مرکزی اسٹار علی ظفر اور کترینہ کیف شوٹنگ کے دوران بہت قریب آگئے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیٹ کو علی ظفر کی شکل میں بااعتماد دوست مل گیا ہے۔جب کہ پاکستانی پاپ سنگر بھی کیٹ کو چھوٹی بہن سمجھتے ہیں،علی ظفر کی اہلیہ بھی کترینہ کی اچھی دوست بن چکی ہیں۔علی ظفر نے فلم کی خوشی میں شاندار پارٹی دی جس میں پوری کاسٹ اور کیٹ نے بھی شرکت کی۔اور پھر اسی دن جرمنی نئی فلم کی شوٹنگ کے لئے چلی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.