18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:6
جنوبی وزیرستان :مکین میں امریکی جاسوس طیارہ گر کر تباہ
جنگ نیوز -
وانا…جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین میں امریکا کا جاسوس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،جاسوس طیارہ تحصیل مکین کے علاقے سانگڑ میں آج صبح گرکر تباہ ہوا، طیارے کا ملبہ فورسز نے قبضے میں لے لیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاسوس طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گرا،تاہم کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے دعویٰ کیا ہے کہ جاسوس طیارہ طالبان نے مار گرایا ہے۔