تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:34

کوئٹہ آنیوالی ٹرینیں بدستور تاخیر کا شکار

جنگ نیوز -
کوئٹہ…اندرون ملک سے کوئٹہ آنے والی ٹرینوں کی آمد میں تاخیر کاسلسلہ بدستور جاری ہے لیکن ریلوے حکام اس جانب توجہ نہیں دے رہے۔ریلوے انکوائری کے مطابق پشاور سے گذشتہ روز کوئٹہ آنے والی کوئٹہ ایکسپریس کی آمد میں تقریبا 16گھنٹے کی تاخیر کوئٹہ ایکسپریس کو گذشتہ شام چھ بجے کوئٹہ پہنچنا تھاجو آج صبح 10بجے تک آمد متوقع ہے اندرون ملک سے آج آنے والی ٹرینیں بھی حسب معمول تاخیر کا شکار ہیں کوئٹہ ایکسپریس، جعفر ایکسپریس اور بولان میل کی آمد میں چھ، 6گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.