18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:34
نئے لک کیلئے جم کے دوستوں سے مشورہ کرتی ہوں،بپاشا باسو
جنگ نیوز -
ممبئی …جنگ نیوز…بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو کہتی ہیں کہ انہیں جب بھی کوئی نیا لک اپنانا ہوتا ہے تو وہ جم میں اپنے دوستوں سے مشورہ کرتی ہیں۔ بپاشا باسو کے لکس اور اسٹائل سے کون واقف نہیں۔ بلیک بیوٹی کے فیشن کے پوری انڈسٹری میں چرچے ہیں۔بپاشا کہتی ہیں کہ انہیں جب بھی کوئی نیا فیشن یا کوئی نیا سٹائل اپنانا ہوتا ہے تو وہ جم میں اپنے دوستوں سے مشورہ کرتی ہیں۔ بپاشا کہتی ہیں کہ ان کے جم کے دوست انہیں بہت اچھی طرح گائیڈ کرتے ہیں اور پھر وہی فیشن ہٹ ہو جاتا ہے۔