18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:45
سوہا خان کی آنے والی فلم” ساوٴنڈ ٹریک “کی تشہیری مہم
جنگ نیوز -
ممبئی …جنگ نیوز… ممبئی میں سوہا علی خان نے اپنی آنے والی فلم ساوٴنڈ ٹریک کی تشہیری مہم میں حصہ لیا۔ فلم میں کام کرنے والے ٹی وی کے اداکار راجیو خان دلوال کا کہنا تھا کہ ساوٴنڈ ٹریک ایک بہت مختلف فلم ہوگی اور اس میں کام کرنا ان کیلئے ایک بہت اچھا تجربہ تھا۔ساوٴنڈ ٹریک کیلئے راجیو نے اپنی آواز میں ایک گانا بھی ریکارڈ کرایا ہے۔ فلم کی شوٹنگ بینکاک کے مختلف مقامات پر کی گئی ہے۔ ساوٴنڈ ٹریک رواں سال 30ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔