تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:45

وادی تیرا میں ہیضہ،5افراد جاں بحق،درجنوں متاثر

جنگ نیوز -
خیبر ایجنسی…خیبر ایجنسی کے افتادہ علاقے وادی تیرا میں ہیضہ کی بیماری پھوٹ پڑنے سے 5افراد جاں بحق اور درجنوں متاثر ہوئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق وادی تیرا کے علاقے میدان میں ہیضہ کی بیماری پھیلنے سے 5افراد جاں بحق اور درجنوں متاثر ہوئے ہیں۔متاثرین میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔متاثرین کو اورکزئی ایجنسی کے مختلف طبی مراکز میں منتقل کیا جارہا ہے۔لاکھوں افراد پر مشتمل وادی تیرا کے علاقہ میدان میں نہ کوئی اسپتال ہے اور نہ ہی کوئی طبی مرکز ہے۔جس کے باعث مریضوں کو علاج معالجے میں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.