18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:56
مصر : فوجی حکومت کے ہنگامی اختیارات میں توسیع کیلئے اقدامات
جنگ نیوز -
قاہرہ…جنگ نیوز… مصر کی فوجی حکومت نے ہنگامی اختیارات میں توسیع کے اقدامات شروع کر دیئے ہیں جس کے تحت ثبوت یا الزامات کے بغیر بھی شہریوں کو حراست میں رکھا جا سکے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ ہفتے اسرائیلی سفارتخانے پر مظاہرین کے حملے کے بعد عبوری حکومت کے عہدیدار مختلف آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں جس کے تحت لوگوں کو حراست میں رکھنے کے قوانین پر غور کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق ہنگامی اختیارات میں توسیع کی جا رہی ہے جس کا بنیادی مقصد ملک میں امن وامان کو برقرار رکھنا ہے۔حکومت نے گذشتہ ہفتے کے مظاہروں کے بعد سینکڑوں افراد کو حراست میں لیا تھا، دوسری جانب مختلف جماعتوں اور تنظیموں نے مصر کی حکومت کے ان اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ اس سے اظہار رائے کی آزادی محدود ہوگی۔