تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:56

ڈینگی چیلنج ہے،قومیں چیلنجزمیں ہی سیکھتی ہیں،شہبازشریف

جنگ نیوز -


لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈینگی کو ایک چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومیں کٹھن حالات اور چیلنجز میں ہی سیکھتی ہیں، حکومت اکیلے ڈینگی سے نہیں نمٹ سکتی، اس کے لئے سول سوسائٹی سمیت دیگر افراد کو بھی آگے آنا ہو گا۔ لاہور میں ڈینگی آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ ڈینگی ایک رات میں ختم نہیں ہو سکتا اس کے لیے وقت لگے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے حوالے سے پاکستان میں تجربہ اور تکنیک کافی نہیں تاہم انہیں امید ہے کہ حکومت اس مرض پر قابو پا لے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.