18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:7
بھارت نے دریائے جہلم میں پھر پانی چھوڑدیا
جنگ نیوز -
سری نگر…مقبوضہ کشمیر میں گاڑی کوحادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کیلئے دریائے جہلم میں روکا گیا پانی پھر سے چھوڑ دیاگیا،پانی کا بڑا ریلا کنٹرول لائن چکوٹھی سے پاکستانی حدود میں داخل ہوگیاہے۔ڈپٹی کمشنر ہٹیاں چودھری فرید نے جیونیوز کو بتایا کہ آج دریائے جہلم میں مقبوضہ کشمیر کے مقام پر ایک گاڑی کوحادثہ پیش آیا تھا جس کے بعد امدادی کارروائیوں کیلئے بھارت کی جانب سے دریائے جہلم میں پانی کا بہاوٴ روک دیا گیا تھا۔تاہم چند گھنٹے تک پانی بند رہنے کے بعد یہ پانی کھول دیا گیاجس کے بعد پانی کا ایک بڑا ریلا کنٹرول لائن چکوٹھی سے پاکستانی حدود میں داخل ہوگیاہے۔پانی داخل ہونے کے بعدمقامی انتظامیہ نے لوگوں کودریائے جہلم کے قریب جانے سے روک دیا۔