18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:7
دوسرا ٹی 20:پاکستان نے زمبابوے کو پانچ رنز سے ہرادیا
جنگ نیوز -
ہرارے…پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے اور آخری T20میچ میں پانچ رنز سے ہراکرنہ صرف ٹی 20سیریز میں بھی کامیابی حاصل کرلی بلکہ میزبان ٹیم کو مکمل سیریز میں وائٹ واش شکست سے دوچار کردیا۔اس سے قبل گرین شرٹس قائد مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور سات وکٹوں کے نقصان پر اپنے مقررہ بیس اوورز میں 141رنز بنائے اس طرح میزبان سائیڈ کو جیت کے لیے 142کا ہدف دیا،تاہم زمبابوے کی ٹیم 136رنز تک محدود رہی، بظاہرپاکستان کی جانب سے دیا گیا ہدف کوئی مشکل نہیں تھا تاہم گرین شرٹس کی اچھی بولنگ اور فیلڈنگ نے زمبابوے کے لیے یہ مشکل بنادیا اور زمبابوے کی جانب سے صرف ان فارم بیٹسمین ٹٹینڈا ٹائبو کے ناقابل شکست37اور چگمبرا 24کے علاوہ کوئی اور بیٹسمین اچھی بیٹنگ میں ناکام رہا، زمبابوے کے کپتان برینڈن ٹیلر آج پھر ناکام رہے، اور زمبابوین ٹیم اپنے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 136رنز تک محدود رہی یو ں پاکستان ٹیم نے یہ میچ پانچ رنز سے اپنے نام کیا۔پاکستان کی آج کی کامیابی میں ایک پھر محمد حفیظ نے مرکزی کردار ادا کیا اور 51کی شاندار اننگز کے علاوہ بہترین بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں بھی اپنے نام کیں، انھیں انکی اس پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔انکے علاوہ دیگر کامیاب بولرز میں جنید خان نے دو جبکہ سہیل تنویر اور سعید اجمل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔