18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:7
لاہور: بوری سے ملنے والے زخمی کو ہوش نہ آ سکا
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقے جیل روڈ میں بوری سے ملنے والے زخمی نوجوان کو تاحال ہوش نہ آ سکا۔پچیس سالہ نامعلوم نوجوان کی شہہ رگ کاٹ کر اسے بوری میں بند کر کے جیل روڈ پر پھینک دیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے نوجوان کی سانس اور خوراک کی نالی کا کامیاب آپریشن کر لیا۔ اسے اب انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیاہے ، پولیس کی بھاری نفری بھی نوجوان کے کمرے کے قریب تعینات کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی ابھی بیان دینے کے قابل نہیں ہوش آنے کے بعد ہی ملزمان کا پتہ چلے گا۔