تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:18

مظفر گڑھ : دو گروپوں میں مسلح تصادم ، ایک شخص جاں بحق اور 11زخمی

جنگ نیوز -
مظفر گڑھ …مظفر گڑھ میں دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 11زخمی ہوگئے ۔مشتعل مظاہرین نے 12 موٹرسائیکلوں کو بھی آگ لگادی۔ڈی ایس پی علی پور خالدروٴف کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں 2 گروپوں میں مسلح تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور سب انسپکٹر سمیت11افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال علی پور منتقل کردیا گیا ہے۔ مشتعل افراد نے 12 موٹرسائیکلوں کو بھی آگ لگادی۔ علاقہ میں شدید خوف و ہراس ہے اور تمام بازاریں اور دکانیں بند ہیں۔ دونوں گروپوں کے مسلح افراد نے مورچہ بنالئے ہیں اور وقفہ وقفہ سے علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ کشیدگی اور امن و امان قائم کرنے کے لئے ضلع بھر سے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیاگیاہے۔ڈی ایس پی علی پور کے مطابق علاقہ میں کشیدگی کے خاتمہ کے لئے دونوں گروپوں سے مذاکرات کئے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.