18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:18
خیبر پختونخوا میں ڈینگی بخار میں مبتلا مزیدتین کیسز سامنے آگئے
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا میں ڈینگی بخار میں مبتلا مزیدتین کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں ڈینگی بخار میں مبتلا افراد کی تعداد 71ہوگئی ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ خیبر پختونخوا ڈاکٹر شریف احمد خان نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایا کہ شانگلہ میں دو اور نوشہرہ میں مزید ایک شخص میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں ڈینگی بخار میں مبتلا افراد کی تعداد 71ہوگئی ہے۔شریف احمد خان نے بتایا کہ صوبے کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے شبے میں 152فراد کو داخل کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہزارہ ڈویژن کے اضلاع ہری پور ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور صرف ہری پور میں پندرہ افراد میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ابتک صوبے میں پانچ افراد موذی مرض کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔