18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:18
کراچی :گذری اور ضیا کالونی میں رینجرز کا سرچ آپریشن ،متعدد افراد گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے گذری اور ضیا کالونی میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران درجن سے زائد افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کیا ہے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق ڈیفنس کے علاقے گذری پی اینڈ ٹی کالونی میں آپریشن کے دوران پندرہ سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا اورچھوٹے بڑے ہتھیار برآمد کئے گئے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کی پناہ گاہوں پر بھی چھاپے مارے گئے ۔ ذرائع کے مطابق کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں سرچ آپریشن کرکے آٹھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا اور کسی کو علاقے میں آنے جانے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ ماڑی پور میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔