تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:18

لاہور: شہریوں نے ڈینگی کے خلاف جنگی بنیادوں پر مہم شروع کر دی

جنگ نیوز -


لاہور…لاہور میں شہریوں نے ڈینگی کے خلاف جنگی بنیادوں پر مہم شروع کر دی۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں نے عوام کے ساتھ مل کر گھر گھر اسپرے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے لاہور میں واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔لاہور سے ڈینگی کے خاتمے کے لئے عوام اور سیاسی و مذہبی جماعتیں ایک ہو گئیں۔ جماعت اسلامی کے شعبہ خدمت خلق نے گھر گھر مفت اسپرے کا کام شروع کر دیا ہے۔ ڈینگی وائرس کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے لبرٹی مارکیٹ سے حسین چوک تک واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں ارکان اسمبلی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔واک کے شرکا کا کہنا تھا کہ ڈینگی وائرس سے نجات کیلئے ضروری ہے کہ لوگ گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر نہ لگائیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس پر قابو پانے کیلئے شہریوں کو حکومت کا ساتھ دینا ہو گا۔ڈینگی کیخلاف عوامی شعور اجاگر کرنے کی واک کے بعد شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ڈینگی کیخلاف اس مہم میں حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنے ماحول کو صاف رکھیں گے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.