تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:18

کراچی: ٹارگٹ کلر کی نشاندہی پر برآمد لاش کی شناخت ہوگئی

جنگ نیوز -


کراچی …ٹارگٹ کلنگ کے ملزم نورالدین کی نشاندہی پر برآمدکی گئی لاش کی شناخت آزاد حسن ولد واحد حسن کے نام سے ہوگئی ہے ۔مقتول آزاد کٹی پہاڑی مسلم آباد ایک نمبر کا رہائشی ہے ملزم نور الدین کی نشاندہی پر اورنگی ٹاوٴن کے علاقے داتا نگر کی پہاڑیوں میں اغوا کرنے کے بعد قتل کئے گئے شخص کی لاش میڈیا کے نمائندوں کی موجودگی میں کھدائی کرکے برآمد کی گئی مقتول کو 13 اگست کو اغوا کرنے کے بعد قتل کیا گیا تھا، مقتول کی نماز جنازہ گھر کے قریب ادا کی جبکہ تدفین قریبی قبرستان میں کی گئی۔مقتول کے اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہیں ، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات پولیس کا فون آیا تھا جس پر انھوں نے آزاد حسن کو شناخت کیا۔اہل خانہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد حسن کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سزا دی جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.