تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:18

گیس کی کمی:کے ای ایس سی کا کل سے 10گھنٹے لوڈشیڈنگ کا اعلان

جنگ نیوز -


کراچی …کے ای ایس سی نے گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث رہائشی اور تجارتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 6 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے ای ایس سی کا کہنا ہے کہ صنعتی علاقے فی الحال لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں، گیس کی کمی جاری رہی تو پیر سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ سکتا ہے۔ ترجمان نے وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین سے اپیل کی ہے کہ شہر میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ترجمان نے بتایاکہ رمضان میں وفاقی حکومت کی جانب سے گیس لوڈمینجمنٹ کے تحت گیس کی فراہمی میں اضافے کے ساتھ فرنس آئل رعایتی قیمتوں پرفراہم کیاگیا، تاہم اب گیس لوڈ مینجمنٹ پروگرام بند کیاجاچکاہے۔ دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کے ای ایس سی نے جون کا آدھا بل ادا کیا اور جولائی کا بل اب تک ادا نہیں کیا جبکہ 21 ستمبر سے اگست کا بل بھی کے ای ایس سی پر واجب الادا ہوجائیگا۔ کے ای ایس سی کو کل 30 ارب روپے سوئی سدرن گیس کمپنی کو ادا کرنے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.