تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:23

کولمبو ٹیسٹ :سری لنکا کو آسٹریلیا پر 112رنز کی برتری

جنگ نیوز -


کولمبو…کپتان تلکارتنے دلشان اور اینجلو میتھیوز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کو آسٹریلیا کیخلاف جاری ٹیسٹ میں 112رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ کولمبو میں ٹیسٹ کے تیسرے دن سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز 166رنز دو کھلاڑی آوٴٹ سے شروع کی،سنگاکارا 61 اور جے وردنے 31رنز کے ساتھ میدان میں اترے لیکن سنگاکارا79اورجے وردنے 51رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئے،پھرکپتان دلشان اور میتھوز نے شاندار بیٹنگ کی،اور اسکور کو 210سے 331رنز تک پہنچا دیا،کپتان 83رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔ان کے بعد پرسنا 47رنز بنا کرلوٹ گئے، لیکن میتھیوز کی اننگز جاری رہی،اور جب کھیل ختم ہوا سری لنکا کا اسکور چھ وکٹ پر 428رنز ہو چکا تھا،میتھوز85اور ارنگا پانچ رنز پر ناٹ آوٴٹ تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.