18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:23
ون ڈے رینکنگ:محمد حفیظ کیریئر بیسٹ تیسرے نمبر پرپہنچ گئے
جنگ نیوز -
ہرارے …انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے محمد حفیظ آل راوٴنڈر کیٹگری میں کیرئیر بیسٹ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بیٹسمینوں کی درجہ بندی میں بھی محمد حفیظ نے اپنی پوزیشن بہتر بنالی ہے اور وہ گیارہ درجے بہتری کے ساتھ 37 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ زمبابوے کیخلاف مین آف دی سیریز یونس خان بھی گیارہ درجے ترقی پا کر 40 ویں نمبر پر پہنچ گئے،ٹاپ ٹوئنٹی میں پاکستان کے واحد بیٹسمین عمر اکمل ہیں جن کا نمبر 17 واں ہے،کپتان مصباح الحق کی 28 ویں پوزیشن ہے۔جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ بدستور سر فہرست ہیں ، بولرز کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں پاکستان کے واحد بولر سعید اجمل ہیں ،ان کا نمبر 7 واں ہے ، انگلش بولر گریم سوان کا پہلا نمبرہے۔