تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:23

ڈینگی مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے 1 ہزارنرسیں بھرتی کرنے کا حکم

جنگ نیوز -
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈینگی مریضوں کے علاج اور دیکھ بھال کے لئے فوری طور پر ایک ہزار نرسیں بھرتی کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب لاہور میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے قائم ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈینگی پر قابو پانے کے لئے حکومت نے تمام وسائل جھونک دیئے ہیں۔ عوام کی شراکت داری سے اس مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ عوام میں شعور کی بیداری کے لئے مہم چلائی جائے اور سیمینار منعقد کئے جائیں۔ اس موقع پر سری لنکا کے ماہرین کا کہنا تھا کہ ڈینگی ایک سماجی مسئلہ بن چکا ہے عوام حکومت کا ساتھ دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.