18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:33
اداکارہ شبانہ اعظمی18ستمبر کو 61برس کی ہوگئیں
جنگ نیوز -
ممبئی …بالی ووڈکی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی18ستمبر کو 61برس کی ہوگئیں۔18ستمبر 1950کو دہلی کے ایک پڑھے لکھے مسلمان گھرانے میں پیدا ہونے والی شبانہ اعظمی نے اپنے بالی ووڈکیرئیر کا آغاز1973میں فلم فاصلہ سے کیا تاہم انکی ریلیز ہونے والی پہلی فلم 1974میںAnkur تھی۔فلم ،ٹی وی اور تھیٹرمیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہر ہ کرنے والی شبانہ اعظمی ناصرف ایک سماجی کارکن اوراقوامِ متحدہ کی بہبودِ آبادی کی تنظیم کی خیر سگالی سفیرہیں بلکہ بھارتی پارلیمنٹ کی راجیہ سبھا کی رکن بھی ہیں۔Ankur،ارتھ،پار،گاڈ مدر،تھوڑی سے بیوفائی،معصوم،منڈی،امر اکبر انتھونی،اسپرش،بھاونا،لباس،،Makdeeاور تہذیب سمیت120سے زائد ہندی فلموں میں کام کرکے شبانہ اعظمی نے کئی بالی ووڈ اور انٹرنیشنل ایوارڈزاپنے نام کیے۔1984میں بالی ووڈ کے صفِ اول کے نغمہ نگار جاوید اختر سے شادی کرنے والی شبانہ اعظمی کو 1988میں بھارتی حکومت کی جانب سے چوتھے سب سے بڑے سویلین ایوارڈپدما شری سے بھی نوازا جاچکا ہے۔