18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:33
برطانیہ:64سالہ اسٹنٹ مین کی تیزڈرائیونگ،جیمز بونڈکاریکارڈبریک
جنگ نیوز -
لندن …برطانیہ کے معمر ترین اسٹنٹ مین 64سالہ راکی ٹیلر نے ساؤتھ لندن کے علاقے گرینوچ میں جاری چیریٹی ویک کے دوران ایک خطرناک کرتب دکھاتے ہوئے جیمز بونڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران تخلیق کیا گیا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیاہے۔راکی ٹیلر نے تیز رفتاری سے بی ایم ڈبلیو گاڑی کو 19فٹ69انچ چوڑی اور 13فٹ12انچ اونچی شیشے کی دیوار توڑتے ہوئے بحفاظت لینڈنگ کی اور نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ جیمز بونڈ فلم Die Another Dayکے اداکارPierce Brosnan تھا جنہوں نے 8فٹ چوڑرے اور5فٹ اونچے شیشے کو توڑتے ہوئے اپنے گاڑی گزاری تھی۔راکی ٹیلر کی اس کامیاب کاوش کو گاڑی کے ذریعے توڑے جانے والے دنیا کے سب سے بڑے شیشے کی حیثیت سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔