19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:34
الطا ف حسین نے اسفند یار ولی کے ڈالر لینے سے متعلق ا لفاظ واپس لے لیے
جنگ نیوز -
لندن ... متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے اسفند یار ولی کے امریکا سے ڈالر لینے سے متعلق الفاظ واپس لیتے ہوئے کہاکہ اسفند یار ولی اور اے این پی کے کارکنوں کی دل آزاری پر افسوس ہے۔ چاہتاہوں کہ تلخیاں ختم ہوں۔لندن سے جاری بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی کومخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ میں نے اپنی پریس کانفرنس سے خطاب میں یہ کہاتھاکہ اسفندیارولی صاحب نے امریکہ سے ڈالرلئے ہیں لیکن میرے پاس اس کاثبوت نہیں ہے، میری اس بات سے اسفندیارولی اوراے این پی کے رہنماؤں اورکارکنوں کی جودل آزاری ہوئی ہے میں اس پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔میں چاہتاہوں کہ تلخیاں ختم ہوں کیونکہ اس وقت پاکستان کوامن ویکجہتی کی جتنی ضرورت ہے اس کااحساس وہی لوگ خوب کرسکتے ہیں جوپاکستان کی بقا وسلامتی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔