تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:56

کراچی:ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی رہائشگاہ کے باہر دھماکا

جنگ نیوز -


کراچی ... کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی رہائش گاہ کے باہر زور داردھماکا ہواہے۔جس کے نتیجے میں متعددافرادزخمی ہوئے ہیں،ذرائع کے مطابق درخشاں تھانے کی حدود میں ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی رہائش گاہ کے باہر زور داردھماکاہوا ہے ،جس کی آواز دور تک سنی گئی ہے ،دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں طلب کرلی گئیں ہیں۔ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ان کے گھر کو نشانہ بنایاہے ،اور وہ گھر پر ہی موجود تھے جب دھماکا ہواہے ،دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.