تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:25

پشاور:چیمبر انڈسٹری کے آٹھ ایگزیکٹیو کے رکن بلامقابلہ منتخب

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے آٹھ ارکان بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹوکمیٹی کی آٹھ نشستوں کے لئے انتخابات 22 ستمبر کو منعقد ہونے تھے تاہم الخدمت گروپ اور ایسوسی ایٹ گروپ کے امیدواروں نے بزنس مین فورم کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔ یوں بی ایم ایف کے تمام آٹھ امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ جس کے بعد خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بائیس ستمبر کو ہونے والے انتخابات منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.