تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:25

سیلاب زدگان میں سامان کی تقسیم کیلئے سینیٹ کی کمیٹی کا قیام

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سیلاب نے امدادی سامان تقسیم کرنے کیلئے چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک کی صدارت میں کمیٹی قائم کی ہے جو سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی سامان تقسیم کرے گی۔ چیئرمین سینٹ کاکہناہے کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں سامان کی تقسیم صوبائی خودمختاری میں مداخلت نہیں ہے۔اسلام آبادمیں چیئرمین سینیٹ کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس کوچیئرمین این ڈی ایم ظفرقادرنے بریفنگ دی۔ان کاکہناتھاکہ جب ان کا ادارہ سندھ میں سامان تقسیم کرنے گیا تو انہیں صوبائی خودمختاری میں مداخلت کا کہا گیا، جس کے بعد انہوں نے امدادی سامان ضلعی حکومتوں کو حوالے کر دیا اور اب سامان لوگوں تک نہیں پہنچایا جا رہا اور شفافیت کی کمی ہے۔ فاروق ایچ نائیک نے این ڈی ایم اے کی کارکردگی پرعدم اطمنان ن کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس ادارے نے پچھلے ایک سال میں کوئی ریلیف فورس بنائی نہ منصوبہ بندی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.