20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:46
بر طا نوی اسٹار فٹ با لر ڈیو ڈ بیکہمسیلز مین بن گئے
جنگ نیوز -
لندن …بر طا نیہ کے مشہور فٹ بالر ایک اسٹور پر سیلز مین بن گئے ہیں اور انہوں نے پر فیو م بیچنا شر وع کر دیا ہے ۔ لیکن اس میں حیر انی کی کو ئی با ت نہیں کیو نکہ یہ کام انہوں بے روزگاری سے تنگ آکر نہیں بلکہ ایک ٹی وی پر وگرام کے اِسکٹ کے لیے کیا ۔ ڈیو ڈ بیکہم سیلز مین کار وپ دھا ر کر اسٹور کے کا وئنٹر پر کھڑے ہو گئے اور اپنے ذاتی بر انڈ کا پر فیوم لو گوں کے گھٹنے پر لگا کر یہ کہہ سونگھنا شروع کر دیا کہ اس کی خو شبو سب سے اچھی گھٹنے پر ہی آ تی ہے ۔ اسٹو ر میں مو جو د اس عجیب و غریب سیلز مین کو دیکھ کر لو گ حیران رہ گئے تا ہم کچھ دیر بعد ہی ڈیو ڈ نے اپنی اصلی شنا خت ظاہر کر دی تو سب کے چہر وں پر مسکرا ہٹ بکھر گئی ۔