تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:35

پاکستان ٹیم کی زمبابوے سے کامیاب و کامران واپسی

جنگ نیوز -


لاہور ... قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے کامیاب دورے کے بعد براستہ دبئی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ پر پہنچ گئی،قومی کرکٹ ٹیم کازمبابوے کے کامیاب دورے بعد لاہور ائر پورٹ پر پر تپاک استقبال کیا گیا۔قومی ٹیم اپنے دورے کے دوران ایک ٹیسٹ، تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے اور تمام میچز میں فتح حاصل کی۔لاہور پر قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو زمبابوے کے دورے کے دوران کھیلنے کا موقع ملا اور تمام ٹیم کھلاڑیوں نے ٹیم روک کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے ٹیم اچھا کھیلی۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم ایک مضبوط ٹارگٹ ہے اور سری لنکا سے سریز کے دوران اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہا کہ زمبابوے کا دروہ ان کا آخری دورہ تھا اور اس دوران انہوں نے بہت کچھ سیکھا۔ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے میں ٹیم کی فتح کا کریڈیٹ کے کھلاڑیوں کو جاتا ہے۔ پی سی بی کے عہدیداروں نے ائرپورٹ پر ٹیم کا استقبال کیا اس موقع پر سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.