21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:35
کراچی :مچھر کالونی میں سیاسی کارکن کے قتل میں نامزد ملزم گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی :مچھر کالونی میں سیاسی کارکن کے قتل میں نامزد ملزم گرفتار
کراچی…کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے کارکن کے قتل میں نامزد ملزم کوگرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈاکس تھانے کی حدود میں واقع مچھر کالونی میں قتل کئے گئے سیاسی جماعت سے وابستہ ممتاز حسین نامی شخص کے مبینہ قاتل محمد حسین کو رات گئے گرفتار کرلیا گیا ہے،پولیس کے مطابق مقتول کے قتل کے مقدمے میں ملزم محمد حسین کو مدعی کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا،جس کے بعد سے ملزم پولیس کو مطلوب تھا،جس کے خلاف تھانہ ڈاکس میں ایف آئی آر نمبر 256/2011 پہلے ہی درج کی گئی ہے،تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں آنے کے بعد سے مزید تفتیش جاری ہے۔