تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:35

بہاوٴالدین زکریا یونیورسٹی : طلبہ پر تشدد کرنیکا مقدمہ 6 ملزمان کیخلاف درج

جنگ نیوز -
بہاوٴالدین زکریا یونیورسٹی : طلبہ پر تشدد کرنیکا مقدمہ 6 ملزمان کیخلاف درج

ملتان… ملتان میں بہاوٴالدین زکریا یونیورسٹی میں طلبہ کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کے الزام میں 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔گزشتہ روز جیو نیوز پر بہاوٴ الدین زکریا یونیورسٹی کے ہاسٹل میں دو طالب علموں کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی خبر نشر ہوئی تھی۔متاثرہ طالب علم وسیم عباس کے مطابق 14 اور 15 جون کی درمیانی شب بہاوٴ الدین زکریا یونیورسٹی کے حمزہ ہال میں 5 طلبانشہ میں تھے کہ وسیم اور اس کا دوسرا ساتھی حسن علی وہاں سے گزرے جس پر نشہ کرنے والے طلبانے وسیم اور حسن کو پکڑ کر برہنہ کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو فوری طورپر اس کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔واقعے کا مقدمہ متاثرہ طالب علم وسیم کی مدعیت میں تھانہ الپہ میں 6 ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.