تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:20

کراچی : لوٹ مار میں مزاحمت پر فائرنگ ،4افراد زخمی

جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی کے علاقے ایوب گوٹھ میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کرلوٹ مارکی ،اس دوران مزاحمت کرنے پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ایوب گوٹھ کے علاقے میں رات گئے مکان میں مسلح ملزمان نے گھس کر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں 50 سالہ محمد عثمان،16 سالہ ظہور احمد،28 سالہ فاروق احمد اور 30 سالہ عبدالصمد زخمی ہوئے،جنھیں طبی امدادفراہم کرنے کے لئے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا ہے،زخمی ہوکر اسپتال پہنچے والے افراد نے بتایا کہ وہ تمام افراد گھر میں سورے رہے تھے کچھ ڈاکو انکے گھر میں داخل ہوئے اور جبکہ گھر میں موجود افراد نے انھیں لوٹ مار سے روکنے کی کوشش کی تو انھوں نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے،اس سلسلے میں پویس مزید تفتیش کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.