21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:35
امریکا میں ڈرم بجا کرسُر بکھیرنے والے میوزیکل روبوٹس تیار
جنگ نیوز -
نیویارک…این جی ٹی…امریکا میں ایک آرٹسٹ نے ایسے میوزیکل روبوٹس تیا ر کیے ہیں جوڈرم بجا کرمو سیقی کے سُربکھیر تے ہیں ۔ ایک ہی سیٹ کے ساتھ مختلف روبوٹس نصب ہیں جنہیں ریموٹ کنٹرول سے باری ،باری یا ایک ہی ساتھ حرکت دے کر ڈرم بجایاجاتاہے۔ اس ڈرم بجانے والے میوزیکل روبوٹس کو کسی بھی وقت اور جگہ سٹرک کے راستے با آسا نی لے جا نا ممکن ہے اور اگر ٹریفک جام ہو تو اس ڈرم سے سٹر ک پر سُر بکھیر کر ٹریفک میں پھنسے لو گوں کو بھی محظوظ کیا جا سکتا ہے۔