21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:35
کراچی دھماکہ: تحقیقاتی ٹیموں میں تفتیش پر اختلافات
اے آر وائی - کراچی میں ایس ایس پی، سی آئی ڈی کے گھر پر حملے کی تحقیقات کرنے والی پولیس ٹیم اور ایف آئی اے کی ٹیموں کے درمیان تفتیش کے معاملے میں ٹھن گئی ہے۔
پولیس ٹیم کے مطابق چوہدری اسلم کے گھر ہونے والا حملہ خودکش تھا جبکہ وفاقی وزیر داخلہ کو ایف آئی اے کی بریفنگ حملے کو خودکش قرار نہیں دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ ایف آئی اے اور پولیس کی ٹیم نے دھماکے میں تین سو کلو دھماکہ خیز مواد استعمال ہونے کی تصدیق کی ہے جس میں گاڑی اور مبینہ خود کش حمہ آور کے جسم کے حصے نہیں ملتے۔ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق خودکش حملہ آور نے حملے کے لئے گاڑی استعمال کی۔