21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:35
امریکی ریاست کیلی فورنیامیں میرینز کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 2 فوجی ہلاک
جنگ نیوز -
کیلی فورنیا…جنگ نیوز…امریکی ریاست کیلی فورنیامیں میرینز کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں2 فوجی ہلاک ہوگئے۔بدھ کوامریکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کیلی فورنیا میں موجود تربیتی کیمپ پینٹولیٹن کی حدود میں تھرڈ میرین ایئر کرافٹ ونگ سے تعلق رکھنے والا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار2میرینز بھی ہلاک ہوگئے۔ امریکی فوجی حکام کی جانب سے حادثے کے بارے میں مزید کوئی تفصیلات پیش نہیں کی گئیں جبکہ فوجی حکام نے صرف یہ معلومات فراہم کی ہیں کہ یہ حادثہ تربیتی سرگرمیوں کے دوران پیش آیا تاہم واقعے کے فوراً بعد ہی فوجی بیس میں موجود آگ بھجانے والے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور واقعے کی تحقیقات کا عمل بھی شروع کردیا گیاہے۔