تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:35

امریکا: فوجیوں کی پنشن مراعات میں کمی کی تجویز

جنگ نیوز -
واشنگٹن…جنگ نیوز…امریکا میں فوجیوں کی پنشن مراعات میں کمی کی تجویز نے فوجیوں میں مایوسی پھیلادی ۔بدھ کو امریکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ میں حکومتی اخراجات میں کمی کی کوششوں کے ضمن میں ملٹری ریٹائرمنٹ پروگرام میں تبدیلی کی تجویز دی گئی ہے جس کے بعد افغانستان میں تعینات فوجیوں میں بد دلی پھیل گئی ہے۔ صدر اوباما کی طرف سے مالی خسارے میں کمی کے پیش کئے گئے منصوبے میں فوجیوں کی پنشن مراعات میں کمی کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ اس تجویز کی منظوری کی صورت میں بیس سال ملازمت پوری کرنے والوں کو پنشن نہیں دی جائے گی بلکہ یہ سہولت 60 یا65برس کی عمر کو پہنچنے کے بعد دی جائے گی۔ حکومت اس اقدام کے ذریعے ڈھائی ارب ڈالر بچانا چاہتی ہے۔ یہ تجویز آنے کے بعد فوجیوں میں بد دلی پائی جاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کیلئے فوج میں رہنے کیلئے کوئی ترغیب نہیں رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.