21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:35
کمبوڈیامیں گھوڑوں کے علاج معالجیکیلئیموبائل کلینک بنادیا گیا
جنگ نیوز -
نوم پین…این جی ٹی…کمبوڈیا کے دیہاتوں سے مارکیٹ تک آنے جانے کے لیے گھوڑے عام سفری ذریعے کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں ۔روزمرہ معمولات سر انجام دیتے دیتے ان گھوڑوں کی دیکھ بھال کا بالکل دھیان نہیں رکھا جاتا جس کے باعث سینکڑوں گھوڑے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔کمبوڈیا کے گھوڑوں کی ابتر صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک این جی او نے یہاں گھوڑوں کے علاج معالجے کے لیے موبائل کلینک کھول دیا ہے۔یہ کلینک کمبوڈیا کے مختلف علاقوں میں گھوم پھر کرگھوڑوں کی چھوٹی بڑی بیماریوں اور زخموں کا علاج کرتا ہے۔